اپنے والد چوہدری لیاقت علی خان کی طرح عوام سے وفا کا رشتہ قائم کروں گا، سلطان حیدر علی
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز) مسلم لیگ ن ضلع چکوال کے صدر اور سابق ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی نے تاریخی اجتماع سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کی عدالت میں داخل کروائے۔ مسلم لیگ ن کے پبلک سیکرٹریٹ میں تاریخی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والد چوہدری لیاقت علی خان کی طرح عوام سے وفا کا رشتہ قائم رکھیں گے۔چوہدری سلطان حیدر گروپ رہنماؤں چوہدری سلطان شہریار، چوہدری معین اکرم، حاجی شوکت رنگ الٰہی،چوہدری غلام جیلانی منہاس ایڈووکیٹ، محمد نواز کنگ، خان طارق جمیل خان ڈھڈیال، سجاد مائر، اقبال سراج،عابد حسین منہاس، ٹھیکیدار اظہر تترال، ریحان افضل منہاس، چوہدری مشتاق حیدر، ملک جاوید اقبال، انجم ضیاء اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے لیے ڈسٹرکٹ کمپلیکس پہنچے،راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔شہر کی فضائیں وزیراعظم میاں نواز شریف کے نعروں سے گونجتی رہیں۔چکوال کی تاریخ میں ایک دن کی کال پر ہونے والے سب سے بڑے اجتماع میں لیگی شیروں نے چوہدری سلطان حیدر علی کی کال پر تاریخ رقم کی۔
کوئی تبصرے نہیں