کلرکہار: سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی بوچھال خورد ملک غضنفر سردار حوضال کو سابقہ دشمنی کی وجہ سے قتل کردیا گیا

 

کلرکہار (عثمان اعوان) سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی بوچھال خورد ملک غضنفر سردار کو پرانی دشمنی کی وجہ سے قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق مقتول ملک غضنفر سردار کے بھائی بیرسٹر ملک حسن سردار نےپولیس تھانہ کلرکہار کو ایف آئی آر میں بتایا کہ وہ گاڑی کی ڈرائیور سیٹ پر تھے ان کے بھائی ملک غضنفر سردار سیکنڈ فرنٹ سیٹ پر تھے جبکہ محمد جہانگیر خان پچھلی سیٹ پر تھے اور عید گاہ گفانوالہ کے سامنے جنازہ کا انتظار کر رہے تھے جبکہ ملک اسحاق ان کی گاڑی کے پیچھے کھڑے تھے اور گاڑی کی لائٹیں آن تھیں کہ شیراز احمد ولد سرفراز احمد ساکن گفانوالہ مسلح پسٹل ہمراہ ایک نامعلوم مسلح کلاشنکوف آئے اور آتے ہی للکارہ کہ تمہیں سابقہ دشمنی کا مزہ چکھاتے ہیں اور بھائی غضنفر سردار پر پسٹل سے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید مضروب ہوگئے اور ملزمان میانی اڈہ کی جانب موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے، ہم بھائی ملک غضنفر سردار کو آر ایچ سی بوچھال کلاں لے گئے مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، پولیس چوکی بوچھال کلاں نے ملک حسن سردار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کردی اور مرحوم ملک غضنفر سردار کی نماز جنازہ آبائی گاؤں گفانوالہ میں ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، ونہار میڈیا گروپ کی جانب سے ملک عثمان اعوان، سید ظفر نقوی، ملک اسرار چلہ، ملک محمد عرفان و دیگر کی جانب سے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا گیاہے۔۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.