ملک اختر شہباز کو پولیس تھانہ کلرکہار نے گرفتار کرلیا


کلرکہار(عثمان اعوان) سابق چیئرمین و راہنما پاکستان تحریک انصاف چکوال ملک اختر شہباز کو پولیس تھانہ کلرکہار نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملک اختر شہباز کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 21 کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 22 کلرکہار/تلہ گنگ کے دفتر سے باہر نکل رہے تھے۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی حلقہ پی پی 22 جمع کرانے تھے مگر ریٹرننگ آفیسر کی غیر موجودگی کی وجہ سے جمع نہ کراسکے، پولیس تھانہ کلرکہار نے ملک اختر شہباز کی گرفتاری کی تصدیق کردی، ان پر الزم ہے ہے انہوں نے 9 مئی واقعہ کے بعد عوام کو اشتعال دلایا اور روڈ بلاک کرایا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.