چوہدری ایاز امیر کی سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال اور سربراہ عوامی اتحاد گروپ ڈھڈیال چوہدری خورشید بیگ سے ملاقات




ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) حلقہ این اے 58 سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری ایاز امیر نے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال اور سربراہ عوامی اتحاد گروپ ڈھڈیال چوہدری خورشید بیگ سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااور ان سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی حمایت اور تعاون کی درخواست کی گئی۔چوہدری خورشید بیگ نے جواب میں کہا کہ وہ اپنے گروپ اور دوستوں سے مشاورت کے بعد ہی کسی پارٹی یا امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کریں گے۔اس ملاقات میں سابق چیئرمین یونین کونسل سرال چوہدری نثار عباس،سابق چیئرمین چوہدری گلستان خان منگوال،ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ اور دیگر مقامی سرکردہ شخصیات بھی وہاں موجود تھیں۔ تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ چوہدری خورشید بیگ نے چوہدری ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے لیکن چوہدری خورشید بیگ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشاورت کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.