کلرکہار: ایم کیو ایم کے مرکزی راہنما زاہد ملک کی خوشدامن انتقال کر گئیں


کلرکہار(عثمان اعوان) کلرکہار کی معروف کاروباری شخصیت اور ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما زاہد ملک کی خوشدامن اور عفت ملک ایڈوکیٹ صدر ایم کیو ایم لائرز ونگ شمالی پاکستان کی والدہ گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کر گئیں ان کی تدفین چکوال کے مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں کر دی گئی، ایم کیو ایم کے مرکزی سربراہ خالد مقبول صدیقی نے زاہد ملک اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات  کی بلندی کے لئے دعا کی،  نماز جنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان شمالی پنجاب کے صدر متین خان، سیکرٹری جنرل عتیق الرحمان، سینئر  نائب صدر آصف شہزاد اور چکوال سے ایم کیو ایم کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 قلب عباس ملک اور امیدوار پنجاب اسمبلی اسد عباس ملک نے بھی شرکت کی، صدر تحصیل پریس کلب کلرکہار محمد عثمان اعوان، سیکرٹری جنرل ایم رحمن، سید ظفر نقوی، خلیل احمد شاکر،ملک رفیق انمول، ملک اسرار چلہ اور ملک رفیق انمول سمیت دیگر اراکین نے اظہار افسوس و تعزیت کی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.