ڈھڈیال میں مسلم لیگ ن کا کھڑاک، چوہدری عبد الرزاق بردا نے برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا
ڈھڈیال(مسرت جعفری) میں مسلم لیگ ن کا کھڑاک چوہدری عبد الرزاق بردا نے برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا چوہدری شہر یار سلطان کا چوہدری عبد الرزاق کو بھرپور خراج تحسین اس سلسلے میں جمعرات کے روز ڈھوک بردا ڈھڈیال میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شہر یار سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں جتنی ترقی آور خوشحالی مسلم لیگی دور میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی 1999 میں مسلم لیگ ن کی حکومت انڈیا کو بجلی فروخت کرنے جا رہی تھی لیکن ایک سازش کے تحت ہماری حکومت کو ختم کر دیا گیا تاکہ ملک ترقی نہ کرے پچھلی حکومت کو تجربہ کے طور پر لایا گیا لیکن اس نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا پی ٹی آئی کی حکومت نے سوائے تباہی کے ملک کو کیا دیا انہوں نے چوہدری عبد الرزاق بردا کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ تمام لوگ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لئے بھر پور محنت کریں چوہدری عبد الرزاق بردا نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں گے تقریب میں سابق چیئرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد خان صدر مسلم لیگ ن ڈھڈیال طارق جمیل خان سابق ناظم رانا بشیر سراج چوہدری فضل حسین ڈھوک ودھن سابق کونسلر حاجی ضمیر جعفری چوہدری رشید چوہان ملک لیاقت اعوان چوہدری ابرار حسین گوندل چوہدری ظفر سانگ سابق نائب ناظم راجہ خالد محمود رانا اختر عزیز کے علاؤہ بردا برادری اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تقریب سے سعید ڈب نے بھی خطاب کیا جبکہ بلال بالی نے خوبصورت نظم پڑھ کر حاضرین سے بھرپور داد وصول کی اس سے قبل جب چوہدری شہر یار سلطان اور مسلم لیگی قائدین ڈھوک بردا پہنچے تو چوہدری عبد الرزاق بردا و بردا برادری نےان کا بھرپور استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں اعزاز کے ساتھ تقریب میں لایا گیا
کوئی تبصرے نہیں