ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کا کلرکہار گاہی میں فائرنگ اور قتل کی اطلاعات پر فوری نوٹس

 


چکوال(میڈیا سیل)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کا کلرکہار گاہی میں فائرنگ اور قتل کی اطلاعات پر فوری نوٹس، ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال،ایس ایچ او تھانہ کلرکہار ہمراہ نفری کے فوراََ موقع پر پہنچے۔ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور ایس ایچ او کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او چکوال کے احکامات پر اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ کلرکہار کے ہمراہی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ڈی پی او چکوال نے تمام علاقہ کا سرچ آپریشن شروع کرنے اور جلد ناکہ بندی کے احکامات بھی دئیے تاکہ ملزم کسی بھی طور پر فرار نہ ہونے پائے۔پی ایف ایس اے کی ٹیم اور کرائم سین یونٹ کو بھی شواہد اکٹھے کرنے کے لیے بلا لیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.