مسلم لیگ ن منگوال میں چٹان کی طرح مضبوط کھڑی ہے،اشرف خان مغل،رئیس ہیپی

 


ڈھڈیال (اسپیشل رپورٹر) یونین کونسل منگوال کی مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد اشرف خان مغل اور رئیس محمد خان ہیپی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن منگوال میں چٹان کی طرح مضبوط کھڑی ہے اور یہ حاسدین کی خام خیالی ہے کہ وہ منگوال یونین کونسل کے اس دھڑے کو توڑ سکتی ہے۔ پہلے سے شامل شدہ اشخاص کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنا ہی ہمارے مخالفین کی اخلاقی اور ذہنی شکست ہے۔ اس سے پہلے بھی یہ سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کے بعد آٹے اور دال کے بھاؤ کا بخوبی اندازہ ہو گیا تھا۔ ان شاء اللہ آئندہ ہفتہ میں توڑ پھوڑ کس طرح ہوتی ہے سب مخالفین کو اندازہ ہو جائے گا، یونین کونسل منگوال انشاءاللہ ون سائیڈ ہونے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منگوال میں قریبی رشتہ داروں کے گھر میٹنگیں ہو رہی ہیں جن کو انہوں نے اپنے دور اقتدار میں بے پناہ نوازا ہے لیکن اس بار منگوال سے مسلم لیگی امیدوار ہی کامیاب ہونگے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.