انڈر 13 کرکٹ ٹیم کے کمسن کھلاڑی سید علی موسیٰ شیرازی کی ٹینس سٹار اعصام الحق سے ملاقات

 

چکوال (پ-ر) ٹینس اسٹار اعصام الحق نے گزشتہ روز چکوال کا دورہ کیا،وہ چکوال میں رہنے والے اپنے عزیز و اقارب کی دعوت پر چکوال آئے تھے،اس موقع پر پر انہوں نے اوشیئن کرکٹ اکیڈمی بھون روڈ چکوال کا بھی وزٹ کیا،وہ خاصی دیر تک کرکٹ اکیڈمی میں موجود رہے اور وہاں موجود بچوں میں گھل مل گئے،بین الاقوامی سطح کے معروف ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے چکوال انڈر تھرٹین کرکٹ ٹیم کے زیرِ تربیت کھلاڑی سید علی موسیٰ شیرازی سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی،سید علی موسیٰ شیرازی سید قیصر شیرازی (پرنٹنگ پریس) والے کے صاحبزادے ہیں،اس موقع پر چکوال سے تعلق رکھنے والے اعصام الحق کے پرستاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.