پادشاہان میں مسلم لیگ(ن) 17 جنوری کو اپنی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کرے گی
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ(ن) مورخہ 17 جنوری کو اپنی رابطہ مہم کا باضابطہ آغاز کرے گی۔اس سلسلہ میں ایک کارنر میٹنگ ڈھوک دندی میں دن ایک بجے منعقد ہوگی جس میں امیدوار حلقہ این اے 58 میجر(ر) طاہر اقبال ، امیدوار حلقہ پی پی 201 چوہدری سلطان حیدر علی خان اور امیدوار حلقہ پی پی 21 ملک تنویر اسلم اعوان اور دیگر سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی۔
کوئی تبصرے نہیں