اھلسنت والجماعت چکوال نے پی پی 20 پر چوھدری حیدرسلطان اور این اے 58 پر میجر طاھر اقبال کی حمایت کااعلان کر دیا

 

ہمارا مطالبہ اسمبلیوں میں تحفظ اسلام ، تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ، تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم ، تحفظ ناموس صحابہ واھلبیت رضی اللہ عنہم اجمعین کے لیے موثر قانون سازی میں کردار ادا کرنا ھے،ندیم یعقوب فاروقی


اللہ پاک کے فضل اور آپ بھائیوں کےتعاون سے پہلے بھی کامیاب ھوئے تھے اب بھی ھونگے،میجر طاھر اقبال


آپ سب قابل احترام ہیں ہمارے دروازے آپ کے لیے ھر وقت کھلے ہیں ۔عوامی خدمت ہمارا اعزاز ہے،چوہدری حیدرسلطان


آپ تمام حضرات کا بہت شکریہ ان شاءاللہ جماعت کے ھر فیصلہ پر لبیک ھے،ڈاکٹر اسداقبال نمبردار


چکوال(نامہ نگار) اہلسنت راھنماڈاکٹراسداقبال کے گھر اٹھوال میں ایک بڑےانتخابی جلسہ کے موقع پر اھلسنت والجماعت چکوال کے راھنما ندیم یعقوب فاروقی اور ڈاکٹر اسد اقبال نے اپنی سیاسی پالیسی کا بھر پور اعلان کر دیا۔ندیم یعقوب فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ھم نے اپنی عاملہ و شوری اور دیگر عمائدین سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ھم خدمات اور تعلقات کے عوض ووٹ دینے کے قائل نہیں بلکہ ھم ھمیشہ نظریات اور کردار کی بنیاد پر ووٹ دیتے ھیں ۔ نیز پی پی 21 کو اوپن چھوڑ دیاگیا۔ اور این اے 59 پی پی 22 اورپی پی 23 کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔قبل ازیں جب میجر طاھر اقبال اور چوھدری حیدر سلطان اٹھوال پہنچے تو ان کا زبردست استقبال کیاگیا۔ان کے ہمراہ چوہدری عبدالخالق آف منوال ، چوھدری ظفر الاسلام فرید کسر ، چوھدری محمد ضمیر ڈھاب کلاں ودیگر تشریف لائے۔میجر طاھر اقبال ، چوھدری حیدرسلطان اور چوھدری عبدالخالق نے بھرپور بیانات کئے اور اھلیان اٹھوال و اھلسنت والجماعت کاشکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر اسداقبال نمبردار ، ڈاکٹر ارشد محمود، ماسٹرلال حسین ، حاجی ظفر اقبال، حاجی محمد عارف ، حاجی محمد اشرف ، غلام علی ،نمبردار علی حسن ، نمبر دار محمود حسین ، حاجی عبدالرحمن ، حاجی محمد بنارس ، شیر سکندر ، سابق کونسلر محمد کاظم حاجی قاضی جاوید حسین ، چئیرمین حاجی محمد اشرف غلام مصطفے ، حاجی محمد ایوب ، اختر حسین ، راجہ عبدالقیوم ، ھیڈ ماسٹر ارشد محمود ، صفدر حسین ، مولانا بلال حجازی ، صوبیدار محمد شکیل ودیگر اھلہ دیہہ و متعدد برادریوں اور علاقہ بھر منوال ، لکھوال ، جمالوال ، شاہ پور ، بلوکسر ، مرھال ، ڈھاب لوھاراں ، سے اھلسنت کارکنان ، اھلسنت والجماعت کی ضلعی عاملہ و شوری کےاھم اراکین بالخصوص رفیق احمد چک عمر ، چوھدری فخر عباس چک ملوک ،وقاص عمر منوال ، عدیل معاویہ لکھوال ، حافظ غلام رضا جمالوال ، حاجی عبدالرحمن لکھوال ، حافظ محمد زویر منوال ، حافظ امتیاز حسین منوال ، چوھدری فضل حسین بلوکسر ، چوھدری ماسٹر محمد فاروق بلوکسر ، سول سوسائٹی ، سیاسی عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔آخر میں شرکائے جلسہ کی تواضع پرتکلف انداز میں کی گئی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.