سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ گروپ کی پوزیشن مزید مضبوط

ڈھڈیال (مسرت جعفری ) سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ گروپ کی پوزیشن مزید مضبوط۔ چوہدری نقیش حیدر نمبردار، چوہدری فرزند، چوہدری علیم سانگ کلاں، سابق جنرل کونسلر چوہدری نعیم سانگ کلاں نے تمام غلط فہمیاں دور کر کے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ کی قیادت میں متحد ہو کر مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہم چوہدری خورشید بیگ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آئندہ سیاسی طور پر اکھٹے ہو کر چلنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہفتہ کے روز چوہدری رزاق حسین بجیال کی اقامت گاہ محلہ سجادیہ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چوہدری خورشید بیگ، چوہدری نقیش حیدر نمبردار، چوہدری فرزند، سابق جنرل کونسلر چوہدری نعیم سانگ کلاں، چوہدری علیم سانگ کلاں، چوہدری امجد سانگ کلاں کے علاؤہ صوبیدار عبدالوحید مغل، یاسر عباس مغل اور لیواس خان بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.