چوہدری نوشاد علی خا ن کی چکوال شہر کے محلہ موتی بازار ، ڈھکو روڈ، ملت چوک اور علامہ اقبال ٹاﺅن میں کامیاب پیش قدمی

 




چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20چکوال چوہدری نوشاد علی خا ن کی چکوال شہر کے محلہ موتی بازار ، ڈھکو روڈ، ملت چوک اور علامہ اقبال ٹاﺅن میں کامیاب پیش قدمی معروف شخصیات اور بڑی برادریوں کی حمایت حاصل ،بھٹی گروپ کی سرکردہ شخصیات نے حمایت کا اعلان کر دیاموتی بازار میںحاجی مشتاق مغل کی سربراہی میں منعقد کردہ کارنر میٹنگ میں امیدوار NA58 سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور امیدوار PP20 چوہدری نوشاد علی خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین و حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی، ملت چوک، اقبال ٹاون میں بھٹی گروپ نے تحریک انصاف کو خیرآباد کہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔لال خان، شبیر خان اور مصطفٰی خان نے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 20 چوہدری نوشاد علی خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ڈھکو روڈ پر سید زوار حسین شاہ، ملازم حسین کہوٹ، خان محمد کہوٹ، اجمل عباس، ملازم حسین اور محمد عباس کہوٹ کی سربراہی میں اہلیان علاقہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.