تحریک انصاف نے حلقہ پی پی 23 کا ٹکٹ تبدیل کر کے سردار سعد حیات ٹمن کو دے دیا
تحریک انصاف نے حلقہ پی پی 23 کا ٹکٹ تبدیل کر کے سردار سعد حیات ٹمن کو دے دیا،پارٹی ہائی کمان نے ٹکٹوں کی تبدیلی کی نئی لسٹ جاری کر دی
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے انتخابی ٹکٹ تبدیل کرتے ہوئے حلقہ پی پی 23 سے کرنل سلطان سرخرو کی بجائے سردار سعد حیات ٹمن کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے سردار حیات ٹمن اعلی تعلیم یافتہ اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عمران خان کی ٹاسک فورس میں خدمات سر انجام دیتے رہے تھے، سردار سعد حیات ٹمن سابق چیئرمین ضلع کونسل سردار مقصود حیات ٹمن کے صاحبزادے ہیں سردار سعد حیات ٹمن نے حلقہ پی پی 23 میں عوام رابطہ مہم کا اغاز کر دیا ہے حلقہ کے ورکرز نے ٹکٹ تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ھے
کوئی تبصرے نہیں