چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری


پی ٹی آئی کے امیدوار برائے نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری


پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 راجہ طارق افضل کالس کا بھی انتخابی مہم میں شاندار کور اپ


موضع نچندی کی عوام نے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوھدری ایاز امیر اور امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 21 طارق افضل کالس کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا 


چکوال(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے امیدوار برائے نیشنل اسمبلی این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری۔ موضع نچندی میں شاندار کارنر میٹنگ۔نچندی کی عوام نے چوھدری ایاز امیر اور راجہ طارق افضل کالس کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی نچندی آمد پر راجہ فرحت بشیر ایڈووکیٹ،جہانگیر احمد ساقی,احسان محمود،محمد سلیم،راجہ عدالت کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔چوھدری ایاز امیر کے ہمراہ،پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 طارق افضل کالس،معروف قانون دان ملک زعفران زلفی ،معروف کاروباری شخصیت راجہ نذیر تترال، سید یاسر شاہ ،قاضی جاوید اختر بھگوال، اور نوجوان صحافی قمرعباس بھگوال موجود تھے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوھدری ایاز امیر کا انتخابی نشان باجا ہے اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 چکوال طارق افضل کالس کا انتخابی نشان رباب ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.