گھی روڈ: کرنل (ر) عبدالقدیر قدیر خان اور راجہ عامر نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

 مگھی روڈ: کرنل (ر) عبدالقدیر قدیر خان اور راجہ عامر نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ۔

ندیم راہی صاحب کے گھر  منعقدہ میٹنگ میں  کرنل (ر) عبدالقدیر قدیر خان اور راجہ عامر نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی خان کی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اہلیان علاقہ کی طرف سے چوہدری سلطان حیدر کا بھرپور استقبال کیا گیا۔  اس موقع پر دانی شاہ، چوہدری حیدری، ملک آصف عرف پشو، راجہ رضوان عزیز، خالد اعوان, جاوید نیازی، زیشان شانی، راجہ خالد، سابق کونسلر شیخ محمد حنیف، رضوان قیوم، تصدق شاہ اور شیخ محبوب بھی موجود تھے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.