کلرکہار: جھیل کلرکہار میں ڈوبنے والے شخص کی نعش 24 گھنٹے بعد نکال لی گئی



کلرکہار(عثمان اعوان) دو روز قبل جھیل کلرکہار میں ڈوبنے والے کلرکہار کے رہائشی حبیب کی نعش ریسکیو 1122 کے عملہ نے جھیل کلرکہار سے نکال لی، تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کو ذرائع کے مطابق حبیب نامی نوجوان جھیل کلرکہار میں مچھلی کے شکار کو گیا اور واپس نہ آیا،   صبح اطلاع پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے جھیل کلرکہار میں تلاش شروع کی مگر شام تک نعش نہ مل سکی جس پر آپریشن روک دیا گیا، گزشتہ روز صبح کے وقت ریسکیو عملہ نے آپریشن دوبارہ شروع کردیا اور دن کے وقت نعش کو بر آمد کرلیا گیا، جس کے بعد نعش کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.