ڈھڈیال ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خلاف محکمہ ریلوے کا آپریشن

 


ڈھڈیال(مسرت جعفری) ڈھڈیال میں ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خلاف محکمہ ریلوے کا بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن ریلوے اراضی پر قائم کھوکھا بازار ختم کروادیا گیا انکروچمنٹ انسپکٹر فضل عباس کی سربراہی میں ریلوے پولیس کا ڈھڈیال میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن تھانہ ڈھڈیال پولیس کے ایس ایچ او تھانہ ڈھڈیال ملک احمد نواز بھی معاونت کیلئے موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیر نے بھی موقع کا دورہ کیا۔ انکروچمنٹ انسپکٹر فضل عباس نے کہا کہ ہم نے عوامی مفاد کیلئے یہ آپریشن کیا ہے کیونکہ مین راستہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے آپریشن کرنا پڑا۔ آج کا آپریشن کرنے کا مقصد صرف اور صرف عوامی مفاد تھا۔ دوسری طرف غریب کھوکھا بانوں نے کہا کہ محکمہ ہمارے ساتھ زیادتی کر رہا ہے ، ہمارے چھوٹے چھوٹے کاروبار ہیں جن سے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ، یہ حق بھی ہم سے چھینا جا رہا ہے جبکہ ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم کرایہ دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔ غریب ٹھیہ بانوں اور کھوکھا بانوں نے اعلیٰ حکام سے صورت حال کا نوٹس لینے اور غریب ٹھیہ بانوں اور کھوکھا بانوں کو ریلیف دینے کی استدعا کی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.