ڈھڈیال میں چور سرگرم محلہ قدیم جامعہ مسجد میں چوری کی واردات


 ڈھڈیال(مسرت جعفری) ڈھڈیال میں چور سرگرم ہوگئے آئے روز چوری کی واردتیں محلہ قدیم جامعہ مسجد میں چوری کی واردات نامعلوم چور رات کی تاریکی میں گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا زیور چرا کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق محلہ قدیم جامعہ مسجد کے رہائشی محمد رئیس جو کہ حساس ادارے میں ملازم ہیں کے گھر گزشتہ شب اہل خانہ کی غیر موجودگی میں نامعلوم چوروں نے گھر میں داخل ہو کر تالے توڑ کر گھر میں موجود تین لاکھ نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوگئے۔ ڈھڈیال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.