30 جنوری کے مسلم لیگ ن کے جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے




ڈھڈیال(مسرت جعفری)سابق وائس چیئرمین تے کونسل چکوال و سربراہ عوامی اتحاد گروپ چوہدری خورشید بیگ کی اقامت گاہ محلہ مغل کسر میں اتوار کے روز مسلم لیگ ن ڈھڈیال کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں 30 جنوری کوہونے والے مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مشاورتی اجلاس میں یونین کونسل ڈھڈیال کی تمام وارڈز اور سانگ کلاں اور سانگ خورد کی سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال و سربراہ عوامی اتحاد گروپ چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ 30جنوری کو ڈھڈیال میں مسلم لیگ کا بھرپور ورکر کنونشن منعقد کیا جائے گا اپنے قائد سردار غلام عباس خان کے حکم کے مطابق مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلائیں گے اور مسلم لیگ ن ڈھڈیال سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ سردار غلام عباس خان کے ڈھڈیال میں گرلز ڈگری کالج اور سوئی گیس جیسے میگا پراجیکٹس کی فراہمی جیسے احسانات ہیں جن کا بدلہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دے کر اتارنا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.