امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے58چوہدری ایاز امیر کی حمایت کا اعلان

 

چکوال(رپورٹ عبدالغفور منہاس)حلقہ این اے58میں چوہدری ایاز امیر گروپ کے رہنماﺅں چوہدری قمر عباس اور چوہدری عمران بھگوال نے یونین کونسل دوالمیال، یونین کونسل ڈلوال، یونین کونسل وعولہ، اور یونین کونسل خیرپور کا انتخابی دورہ کیا،جہاں پر علاقہ بھر کی عوام نے برادریوں سمیت امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے58چوہدری ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نواب برکات، چوہدری عدنان ،حسن سردار ، مبشر یعقوب، چوہدری علی نواز اور برجیس علی حیدر بھی موجود تھے۔چوہدری قمر عباس بکھاری کلاں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8فروری کو انتخابی نشان باجا پر مہر لگا کر حلقہ این اے58میں چوہدری ایاز امیرکو کامیاب بنائیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.