ڈورے: لیاقت حسین کھرل نے مسلم لیگ(ن) کے نامزد پینل کی حمایت کا اعلان کردیا


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) قصبہ ڈورے میں مسلم لیگ(ن) کی پوزیشن مزید مستحکم، چوہدری لیاقت حسین کھرل(چکی والے)نے مسلم لیگ(ن) کے نامزد پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری سلطان شہریار نے ڈورے میں چوہدری لیاقت حسین کھرل سے ملاقات کی. اس موقع پر چوہدری لیاقت حسین کھرل نے حلقہ این اے 58 پر نامزد امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال اور حلقہ پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.