مسلم لیگ(ن) پادشاہان کا مشاورتی اجلاس جمعہ کو چوہدری غلام صفدر رتہ کی رہائش گاہ پر طلب کرلیا گیا


 ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) مسلم لیگ(ن) یونین کونسل پادشاہان کا ایک اہم مشاورتی اجلاس جمعہ دن 2 بجے سابق ممبر ضلع کونسل چکوال چوہدری غلام صفدر رتہ کی رہائش گاہ پر طلب کرلیا گیا۔جس میں یونین کونسل پادشاہان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، رابطہ مہم اور انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں موہڑہ الہو، مسوال، ڈورے، ڈھوک جکھڑ، لوہیسر، چوہان پادشاہان اور یونین کونسل کے دیگر دیہات سے مسلم لیگ(ن) کی سرکردہ شخصیات شرکت کریں گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.