میجر(ر) طاہر اقبال کی چوہدری غلام مرتضیٰ ہرل سے ملاقات، یوسی چک عمرا کی سیاسی صورتحال

ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) حلقہ این اے 58 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار میجر(ر)  طاہر اقبال نے مونا میں مسلم لیگ (ن) یونین کونسل چک عمرا کے سرکردہ رہنما چوہدری غلام مرتضیٰ ہرل سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔جس  میں یونین کونسل چک عمرا کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری غلام مرتضیٰ ہرل نے یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ (ن) کے پینل کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور انشا اللّہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ملاقات میں سابق کونسلر مرزا اظہر محمود، ملک ملازم حسین، ایم ڈی دی ھادی گروپ آف ٹریولز خرم اعوان، ماسٹر مرزا محمد یعقوب، چوہدری غلام صفدر رتہ، چوہدری ضمیر حسین ڈھاب اور دیگر بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.