مسلم لیگ (ن) کی یوسی سرال میں پیش قدمی جاری،کوٹ اقبال میں بھرپور شو آف پاور




ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی یونین کونسل سرال میں پیش قدمی جاری، قصبہ کوٹ اقبال میں بھرپور شو آف پاور،چوہدری حیدر سلطان اور ڈاکٹر قیصر مجید کی شرکت،
 مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر اور میجر طاہر اقبال کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل سرال کے قصبہ کوٹ اقبال کی معروف سیاسی شخصیات قاضی ارشد محمود اور صوبیدار خالد محمود کی زیر نگرانی حاجی عنصر محمود کی رہائشگاہ پر ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن چکوال کے صدر و امیدوار پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر اور ڈاکٹر قیصر مجید نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں چوہدری سلطان حیدر کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور کبھی بھی کسی کی ذات پر کیچڑ نہیں اچھالا۔ 8 فروری تک حلقے کے عوام نے ہماری کامیابی کے لئے ڈیوٹی کرنی ہے اور مسلم لیگ ن کا پیغام ہر گھر کی دہلیز تک پہچانا ہے 8 فروری کے بعد پانچ سال کے لئے پھر ہماری ڈیوٹی شروع ہو جائے گی اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آٹھ فروری تک آپ ہمارے لئے ووٹ مانگنے کی ڈیوٹی کریں اگلے پانچ سال ہم اپنی ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔ نوجوان باہر نکلیں اپنی سوچ کو بدلیں اور ملک میں جس فتنے کو پروان چڑھایا گیا اس کے خاتمے کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں۔ ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کے لئے اور اس میں بسنے والے غریب عوام کے لئے سوچا ہے۔اقتدار میں آنے کے بعد چکوال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جن سہولیات کا فقدان ہے ان کو پورا کیا جائے گا تاکہ دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو چکوال میں ہی صحت کی سہولیات میسر ہوں۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے منعقدہ جلسے میں مرکز ڈھڈیال کی تمام یونین کونسلز سرال، منگوال،ڈھڈیال ، فرید کسر کی سیاسی شخصیات سابق ممبر ضلع کونسل چکوال چوہدری سلیم رضا فم کسر ،چوہدری ظفر الاسلام فرید کسر ،چوہدری نذر حسین لطیفال ،چوہدری عبد الخالق منوال ،چوہدری اورنگزیب منگوال ،ظل حسنین لطیفال ، چوہدری طارق فم کسر ،چوہدری اشرف مغل ،ٹھیکدار محمد اکرم ، چوہدری ضمیر ڈھاب ،چوہدری دوریز پڑھال ،چوہدری فیضان موہڑہ الہو ، چوہدری ابرار گوندل ڈھڈیال کے علاؤہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر حاجی عنصر محمود کوٹ اقبال کی طرف سے شرکاء کے لئے کھانے کا بندوبست کیا گیا اور حاجی عنصر محمود نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں اور شرکاء کا جلسے میں شرکت کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.