پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے رابطے جاری

 


چکوال(نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے رابطے جاری  پی ٹی ائی کے  رہنماؤں میں چوہدری احمد رضا خان اظہر چکرال عرفان حسین چوہرری نصر شریف  جمیل حیدر  اکبر بادشاہ اور جماعت اسلامی کے امیدوار  این اے 58 افتخار احمد،  اشرف آصف  امید وار جماعت اسلامی پی پی 20 اور تسکدین سید ممبر ضلعی شوری جماعت اسلامی نے پاکستان عوامی تحریک کے دفتر میں  پاکستان عوامی تحریک کے عہدے داروں سے ملاقات کی  اور درخواست کی  پاکستان عوامی تحریک  ہمارے امیدواران کی حمایت کریں  اس موقع پر توقیر احمد اعوان  سینیر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک  شمالی پنجاب نے کہا کہ  26 جنوری جمعہ کو ہماری جنرل کونسل کا اجلاس ہے   جس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم  جن امیدواران کی حمایت کرنی ہے ابھی تک ہم نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا  اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کی ایکزیکٹو جن میں  طاہر اعوان دلہہ ایڈوکیٹ ساجد حسین اعوان حافظ محمد خان ملک نزر حسین  حاجی محمد صابر  ڈاکٹر جاوید اقبال  اعجاز حسین اگرال محمد  ثقلین توقیر مغل ذیشان مغل شامل تھے  انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر امیدواران اور جماعتیں بھی ہمارے ساتھ  رابطے کر رہے ہیں لیکن ہم  26 جنوری کو این اے 58  پی پی 20 21 پر اور  28 جنوری بروز اتوار این اے 59 پی پی  22 اور 23 کا مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.