چکرال: مسلم لیگ ن اور سابقہ سردار گروپ نے کندھے سے کندھا ملا کر مخالفین کو شکست فاش دینے کی ٹھان لی

چکرال: مسلم لیگ ن اور سابقہ سردار گروپ (جو اب ن لیگ کا حصہ ہیں )نے کندھے سے کندھا ملا کر مخالفین کو شکست فاش دینے کی ٹھان لی۔سابقہ سردار گروپ اور مسلم لیگ ن کا یکجا ہو کر الیکشن لڑنے کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں ۔ سلطان حیدر علی چکرال یونین کونسل چک ملوک میں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ جلسہ میں تبدیل ہوگئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی صدر مسلم لیگ ن و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان اور ڈاکٹر قیصر مجید تھے۔ کی خوش آئند بات سابقہ سردار گروپ جو اب مسلم لیگ ن کا حصہ بن چکا ہے اور مسلم لیگ ن کے پرانے ورکرز کا مل کر الیکشن لڑنے اور 8 فروری کو مخالفین کو شکست فاش دینے کے عزم کا اعادہ تھا۔ تقریب سے چوہدری سلطان حیدر اور ڈاکٹر قیصر مجید کے علاوہ مقامی قائدین نے خطاب کیا۔سلطان حیدر نے کہا کہ سابقہ سردار گروپ اور مسلم لیگ ن کا یکجا ہو کر الیکشن لڑنے کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں ۔تقریب میں چوہدری ارشد نذر، آصف محمود، ماحرم خان، محمد سلیم،صوبیدار عاشق کہوٹ، چوہدری الطاف متیلا اور ملک اعجاز حسین کے علاوہ اہالیان چکرال کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.