پہلےبھی چکوال سے کامیاب ہوئے تھے اب بھی بھرپور کامیابی حاصل کرینگے،ایازامیر

 


ڈھڈیال(مسرت جعفری) ڈھڈیال میں پی ٹی آئی کی بھرپور کارنر میٹنگ۔ پہلے بھی چکوال سے کامیاب ہوئے تھے اب بھی بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔ڈھڈیال میں سید رضی عباس شاہ کے زیر اہتمام جمعرات کے روز محلہ سادات میں پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر این اے 58 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری ایاز امیر اور پی پی 20 سے چوہدری علی ناصر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 24 سالوں سے جدو جہد کر رہے ہیں موجودہ الیکشن پہلے الیکشن کی طرح نہیں۔ اس الیکشن میں پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کے لیے امیدواروں اور ووٹرز کو ڈرایا دھمکایا اور ہراساں کیا جا رہا ہے لیکن اتنی سختیوں کے باوجود ووٹر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 8 فروری کو ہاہر نکلیں اور پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی چکوال سے پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوئی تھی اور اب بھی انشاء اللہ بھرپور کامیابی حاصل کرے۔ ایم ڈبلیو ایم کے علامہ علی اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر کے معاہدے کے مطابق ہم پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ اس موقع پر سید رضی عباس شاہ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ کارنر میٹنگ میں چوہدری وضاحت علی خان، چوہدری ساجد علی بیگ ایڈووکیٹ، سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نئیر عباس اعوان ایڈووکیٹ، جمیل بہکڑی، کیپٹن مختار حسین، سید اسد عباس شاہ، سید عمران جعفری، سید اعجاز حسین شاہ، ملک نصرت اقبال، سادات برداری اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.