کلرکہار:8 فروری کو MQM بھرپور نتائج دے گی، الحاج ملک غلام حسنین

 


کلرکہار(عثمان اعوان) ایم کیو ایم ایک عوام دوست جماعت ہے اور این اے 58 چکوال ون سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ملک قلب عباس بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار الحاج ملک غلام حسنین نے سعودی عرب سے اپنے ایک بیان میں دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہماری عوام بڑی جماعتوں کو کئی بار آزما چکی یے مگر وہ عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں ناکام رہے، عوام کو مسائل کی دلدل میں چھوڑ کر بھاگ جاتے تھے، متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ میں ثابت کیا کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے میدان میں اتری ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس جماعت کو پنجاب کی عوام بھی اسی پسندیدگی سے دیکھتی یے جیسے سندھ کی عوام، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 58 میں بھرپور انتخابی مہم جاری ہے اور ان شاءاللہ اس کا رزلٹ 8 فروری کو پورا ملک دیکھے گا، کیونکہ عوام کو نام یا نشان سے کوئی سروکار نہیں انہیں تو وہ لیڈر چاہیئیں جو ان کے دکھوں کا مداوا کریں ان کے مسائل کو حل کریں، کاغذی شیروں کا وقت گیا اب حقیقی جمہوریت کا دور ہے الحاج ملک غلام حسنین نے مزید کہا کہ امیدوار حلقہ این اے 58 ملک قلب عباس کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اسے بھرپور کامیاب کرانے کیلئے ہر دروازے کو کھٹکھٹائیں گے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.