کلرکہار:میانی اڈہ پر لاپھی پلازہ میں مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس کا شاندار افتتاح کردیا گیا
افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر ارشد ملک، سردار غلام عباس اور ملک تنویر اسلم نے خطاب کیا
کلرکہار(عثمان اعوان) تجارتی مرکز میانی اڈہ پر مسلم لیگ کے باقاعدہ الیکشن آفس کا افتتاح کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق لاپھی پلازہ میں ایک پروقار تقریب رکھی گئی جس میں امیدوار حلقہ این اے 59 سردار غلام عباس اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 22 ملک تنویر اسلم نے شرکت کی اور فیتہ کاٹ کر الیکشن آفس کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈاکٹر ملک ارشد اعوان نے مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور علاقہ کی عوام کو یقین دلایا کہ اپ کی امیدوں ہر ہر صورت پورا اتریں گے، تقریب سے سردار غلام عباس اور ملک تنویر اسلم سیتھی نے خطاب کیا جبکہ علاقہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جںکہ تقریب کے انتظامات ملک نزیر اعوان، ملک منظور اعوان ملک لیاقت اعوان و دیگر نے سرانجام دیئے۔
کوئی تبصرے نہیں