سدوال میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کا زبردست پاورشو
چکوال( میڈیا سیل)سدوال میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کا زبردست پاورشو،رئیس آف سدوال چوہدری محمد سلمان نمبردار ، چوہدری محمد بلال ایوب کہوٹ فرزند (معروف شخصیت چوہدری محمد ایوب کہوٹ) کا عبداللہ نثار اعوان امیدوار این اے 58 اور سردار احمد خان پڑھال امیدوار پی پی 20 کے اعزاز میں زبردست پاورشو،کہوٹ برادران کی جانب سے سدوال میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 عبداللہ نثار اعوان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 سردار احمد خان آف پڑھال نے شرکت کی۔جلسہ گاہ پہنچنے پر بلال ایوب کہوٹ ، حماد ایوب کہوٹ اور محمد سلمان نمبردار نے شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر اہلیان سدوال نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی،اور عبداللہ نثار اعوان، سردار احمد خان ، بلال ایوب کہوٹ ،محمد سلمان نمبردار نے جلسہ سے خطاب بھی کیا۔اہل علاقہ نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے منشور کو پسند کیا اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
کوئی تبصرے نہیں