میجر (ر)طاہر اقبال کی قاری اسد عرفان اور مولانا محمد فیاض فاروقی سے ملاقات
ڈھڈیال(نامہ نگارخصوصی )حلقہ این اے 58 سے مسلم (ن) کے نامزد امیدوار میجر (ر)طاہر اقبال کی سنی علماء کونسل ضلع چکوال کے صدر قاری اسد عرفان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا محمد فیاض فاروقی سے ملاقات کی جس میں حلقہ کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں میجر (ر) طاہر اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کے لیے حمایت درخواست کی جس پر انہیں بتایا گیا کہ ہماری جماعت کی سیاسی کمیٹی نے حمایت کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہے لہذا آپ کی درخواست سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا اور کمیٹی آئندہ چند روز میں جو فیصلہ کرے گی اس کے بارے میں آپ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا جائے گا۔ملاقات میں معروف تاجر رہنما خواجہ حسیب الرحمان، معروف کالم نگار و سماجی شخصیت کیپٹن (ر) حاجی غلام شبیر منہاس، مولانا نوید حیدری،قاری عامر شہزاد فاروقی، چوھدری محمد خان بلوکسر ،سنی علماء کونسل کےدیگر رہنمااور سابق ڈپٹی ڈی این او ملک محمد اصغر بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں