امیدواروں کی تبدیلی کا جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ ہائی کمان کا ہے،حاجرہ جبین
چکوال(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع چکوال کی صدر محترمہ حاجرہ جبین نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں ضلع چکوال اور تلہ گنگ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی تبدیلی کا جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ ہائی کمان کا ہے۔محترمہ حاجرہ جبین نے کہا کہ نئے امیدواروں کے لیے پارٹی مفاد میں جن سابقہ امیدواروں نے جو قربانی دی ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی تبدیلی کو قبول کرنا آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن کس فراخ دلی سے پارٹی رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والوں کو قبول کیا اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ہم نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اس سے پارٹی مذید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔یہی پارٹی کے بہترین مفاد میں ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں