دی ایئر گرامرسکول ڈھڈیال کیمپس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی زیر نگرانی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

 

ڈھڈیال (خصوصی رپورٹ) دی ایئر گرامر سکول ڈھڈیال کیمپس میں 13 جنوری 2024 بروز ہفتہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی زیر نگرانی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں

دی ایئر گرامر سکول کے متعدد کیمپس (ڈھڈیال ، نیلا ،سید ،چکوال ، دلہہ

 ) کے اساتذہ نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ پڑھائی کے اصول ،نظم و نسق، طریقہ تدریس، کمرہ جماعت کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی اور نت نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے طلبہ کی خوابیدہ  صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ریسورس پرسن فوزیہ بلال نے دی۔ ایئر گرامر سکول سسٹم کی تعریف کی اور اساتذہ کو مختلف ٹکنیکس بتائیں کہ طلبہ کی انفرادی و ذہنی فرق کو سمجھتے ہوئے کن طریقوں کی مدد سے متعلم کو تعلیم سے نکھارا جا سکتا ہے۔ الغرض تربیت یافتہ استاد ہی طلبہ اور طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت سے بہرہ ور کر سکتے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.