تترال:جنجوعہ برادری کی مسلم لیگ ن میں شمولیت- شیر کی واضح برتری

 


ہمارا لیڈر اور جماعت عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا تصوراتی محل تعمیر کرتی رہی۔ میجر طاہر اقبال

ملک دشمن ایجنڈا پر کام کرنے والے اب قصہ ماضی بن چکے ہیں۔ملک میں تمام بڑے پراجیکٹس نواز شریف نے قوم کو تحفہ دئیے۔ سلطان حیدر علی

تترال میں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ عنصر محمود جنجوعہ کی رہائش پر منعقد ہوئی جس میں تمام جنجوعہ برادری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال نے کہا کہ ہمارا لیڈر اور جماعت عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا تصوراتی محل تعمیر کرتی رہی۔جبکہ ضلعی صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی نے راجہ عرفان جنجوعہ مرحوم کے عزیز اقارب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے راجہ عرفان مرحوم سے دیرینہ تعلقات تھے۔ دوبارہ اس گروپ کے فعال ہونے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت پر دلی خوشی ہورہی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ ملک دشمن ایجنڈا پر کام کرنے والی جماعت پی ٹی آئی اور ان کے لیڈر اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔ملک میں تمام بڑے پراجیکٹس نواز شریف نے قوم کو تحفہ دئیے۔اس موقع پر مجاہد جنجوعہ، عباد خادم جنجوعہ، عدیل عالم نمبردار، طاہر محمود جنجوعہ کے علاوہ جنجوعہ برادری کے کثیر تعداد میں عمائدین نے شرکت کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عامر محمود جنجوعہ نے سرانجام دئے۔ عباد ایڈووکیٹ نے مہمانوں کو ویلکم کیا جبکہ عدیل عالم نمبردار نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں حافظ اکرام سیالوی نے خصوصی طور پر شریک ہوئے انہیں کلام پیش کیا اور تقریب کے اختتام پر میجر طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر کی کامیابی کےلئے خصوصی دعا کرائی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.