یوسی جنڈ خانزادہ میں تحریک انصاف کا شو آف پاور، مرکزی الیکشن آفس پاکستان تحریک انصاف یوسی جنڈ خانزادہ موضع ڈھپئ کا چوہدری ایاز امیر کے ہاتھوں شاندار افتتاح


سابق ایم این اے ،پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری ایاز امیر اپنے با وفا اور قریبی دوست سابق امیدوار تحریک انصاف چیئرمین یونین کونسل جنڈ خانزادہ ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ کی دعوت پر جب ڈھپئ پہنچے تو ڈھولوں کی تھاپ اور گولوں کی گھن گرج میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں اور نوٹوں کی برسات میں چوہدری ایاز امیر نے آفس کا افتتاح کیا اہلیان لنڈی پٹی نے ایاز امیر کا والہانہ استقبال کر کے آنے والے الیکشن کا نتیجہ پہلے ہی چوہدری ایاز امیر کے حق میں واضح کر دیا۔اس موقع پر ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ ،کرنل ریٹائرڈ چوہدری محمد اخلاق ، معروف صحافی فخر محمود مرزا ،ملک حسن نواز ،ملک وقار الحسن،مرزا نعیم ،مرزا سفیر ، حاجی محمد عالم ملک عبدالغنی،ملک اشفاق ،ملک خالق ،ملک عارف ، غلام حسین صابری و اہلیان ڈھپئ اور پنڈی گجراں نے زبردست انتظامات کئے۔ بعد از افتتاح چوہدری ایاز امیر نے ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ کے گھر ایک کارنر میٹنگ جو ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی سے خطاب کیا۔قبل زیں ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع سابق ایم این اے ،پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوہدری ایاز امیر کے ساتھ رئیس آف تترال راجہ نذیر ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 علی ناصر بھٹی،معروف ایڈووکیٹ امیر بٹ ،چوہدری اظہر چکرال،چوہدری تاج،معروف کاروباری شخصیت تنویر مغل،چوہدری طاہر تھنیل فتوحی،چوہدری عمران بھگوال،جبرائیل حامد حسن عرف رونی،چوھدری قمرعباس بھکاری کلاں، راجہ نذیر تترال ،چوہدری حبدارعلی،چوہدری نعمان جیلانی،چوہدری خالد چکرال،قاضی جاوید اختر بھگوال ،ڈاکٹر زاہد اقبال،خالد محمود،ساجد محمود،غلام عباس،مشتاق حسین،محمد آزاد جٹ اور دیگر نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.