ہارون عباس جوند کی بھبھڑ ہاؤس میں محمد بشیر ملک سے اہم ملاقات


ڈھڈیال ( خصوصی رپورٹ) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 ہارون عباس جوند کی بھبھڑ ہاؤس میں (چیئرمین بن قطب فاونڈیشن و چیئرمین بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑمحمد بشیر ملک سے تفصیلی ملاقات کی ۔ بشیر ملک نے دیہات کے اندر موجود معذور افراد کی سہولیات، دیہات میں رہنے والے افراد کی صحت اور پانی کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور اپنی تجاویز پیش کی۔ اس موقع پر نمبردار امیر مہر بھیں،راجہ راشد ادریس جوند اور سابق ممبر ضلع کونسل یوتھ حسیب تصور منہاس موہڑہ شریف بھی موجود تھے۔ تمام احباب نے بشیر ملک کی علاقہ کی عوام کے لیے خدمات کو سراہا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.