تترال :میجر طاہر اقبال اور سلطان حیدر علی خان کی حمایت کاا علان کر دیاگیا

 


چکوال( نامہ نگار )تترال کے معروف کاروباری اور سیاسی شخصیت راجہ محمد اعجاز مرحوم کے بھائی راجہ سجاد المعروف شعیبی اور راجہ اعجاز کے بیٹے اور راجہ سجاد کے بھتیجے راجہ عدنان اعجاز اور راجہ سہیل اعجاز نے اپنے چچا حاجی ذوالفقار آڑھتی،حاجی محمد اسحاق آڑھتی اور حافظ مسعود اقبال کے ساتھ مسلم لیگ ن کے امیدوار میجر طاہر اقبال اور سلطان حیدر علی خان کی حمایت کاا علان کر دیا۔حاجی محمد جہانگیر اور راجہ سجاد نے کہا کہ جس وقت ہمارے بڑے بھائی حافظ مسعود ،حاجی ذوالفقار،محمد اسحاق اور ماموں حاجی عبدالزاق کے ہوتے ہوئے ہم دوسری طرف جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔انشاءاللہ آٹھ فروری کو تترال سے اپنی پوری برادری میجر طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر علی خان کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر حاجی محمد اسحاق اور حاجی ذوالفقار ،حافظ مسعود اقبال نے تمام بھائیوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے ہمارا مان رکھا اور ہماری آواز پر ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.