عام انتخابات کی تشہیری مہم سے متعلق تمام امیدوار ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں،ظفر اسحاق


چکوال (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چکوال نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات کی تشہیری مہم سے متعلق تمام امیدواروں کو ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ میری اور تمام ممبران کی اولین ترجیح ہے کہ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ہدایات کو ہر صورت پورا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال کی تحصیل چکوال،کلرکہار اور چوآسیدنشاہ کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 24 گھنٹے تشہیری مہم،ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے ضلع بھر میں متحرک ہیں اور تمام معاملات کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرکے رپورٹ کمیشن اور سٹیک ہولڈرز کو جمع کرائی جارہی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.