پیپلز پارٹی کی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،قائدین


چکوال(نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی ترجمان اور عام ادمی کی شناخت والی جماعت ہے۔ اٹھ فروری کو ضلع بھر کے پیپلز پارٹی کی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں اور رہنماؤں نے کوٹ سرفراز میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ عوامی اجتماع سے حلقہ NA 58 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ذوالفقار علی خان، چوہدری نوشاد علی خان ایڈوکیٹ، چوہدری تیمور علی خان ایڈوکیٹ، سردار اظہر عباس، راجہ رضوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ شیر کا شکار تیر" سے ہوگا۔ آٹھ فروری کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ تقریب کے میزبانوں چوہدری تیمور علی خان ایڈوکیٹ، چوہدری نوشاد علی خان ایڈوکیٹ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے اپنی رہائشگاہ واقع کوٹ سرفراز میں انے والے مہمان گرامی کا فردا فردا استقبال کیا تھا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.