(ن) لیگی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری حیدر سلطان کی یونین کونسل نمبر 5 میں پیش قدمی جاری

سیٹھ نعمان اکبر صراف کی کاوشوں سے ٹھیکیدار حاجی عبدالرشید نے اپنی پوری برادری سمیت مسلمل یگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی


چکوال (نیوز ڈیسک) چکوال شہر کے دل یونین کونسل نمبر 5 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار اننگ جاری،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و معروف کاروباری شخصیت سیٹھ نعمان اکبر صراف کی ذاتی کاوشوں کی بدولت ٹھیکیدار حاجی عبدالرشید کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی (ن) لیگ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری حیدر سلطان،میجر (ر) طاہر اقبال امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 اور ڈاکٹر قیصر مجید ملک تھے،مہمانوں کا صرافہ بازار پہنچنے پر اہلیانِ علاقہ نے شاندار استقبال کیا گیا،ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مالائیں پہنائی گئیں،اس موقع پر ٹھیکیدار حاجی عبدالرشید نے اپنی پوری برادری کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا،اس موقع پر سیٹھ نعمان اکبر صراف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرافت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور پورا پاکستان جانتا ہے کہ نواز شریف کو سازش کے ذریعے پھنسایا گیا اور پاکستان کی ترقی کو روکا گیا،اگر میرے قائد نواز شریف کی حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان میں یہ حالات نہ ہوتے،عمران خان کی غلط پالیسیوں کی بدولت آج ملک مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے،چوہدری حیدر سلطان اور میجر طاہر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والا وقت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہت اچھا ثابت ہوگا کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ تاجروں کو ریلیف دیا ہے،تاجر طبقہ پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،اگر کاروبار چلے گا تو ترقی کا پہیہ بھی گھومے گا،انشاءاللہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو گا،یونین کونسل نمبر 5 چکوال کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتی آئی ہے اور اس دفعہ نوجوانوں نے ہمیں پہلے ہی بتادیا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کا جو سفر رک گیا تھا وہ دوبارہ 8 فروری کے بعد شروع ہوگا،آپ سب نے شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.