ہمارا مسلم لیگ( ن) کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، چوہدری خورشید بیگ
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال و سربراہ عوامی اتحاد گروپ ڈھڈیال چوہدری خورشید انور بیگ نے کہا ہے کہ ہمارا مسلم لیگ( ن) کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔وہ " ڈھڈیال نیوز" سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حلقہ این اے 59 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سردار غلام عباس خان نے بلایا تھا لیکن یہ ہمارے علم میں نہیں تھا کہ یہاں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھی اکٹھے ہوں گے۔ آپ "سردار غلام عباس خان کے ساتھ ہیں یا سردار آفتاب اکبر خان کے ساتھ " کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ چچا بھتیجے کا معاملہ ہے۔ہم نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دوستوں کو مشاورت کے بعد ہم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
کوئی تبصرے نہیں