ضلع چکوال اور تلہ گنگ میں قتل ہونے والے افراد کی تعداد گزشتہ سال سے تجاوز کر گئی

ڈھڈیال(ریاض بٹ ) ضلع چکوال اور تلہ گنگ میں قتل ہونے والے افراد کی تعداد گزشتہ سال سے تجاوز کر گئی۔2022 میں مقتولین کی تعداد 76 تھی جو 2023 میں بڑھ کر 83 ہوگئی۔ 2023 میں صدر سرکل چکوال کے پانچ تھانوں میں مقتولین کی تعداد 42 رہی۔ تھانہ ڈھڈیال میں 03 ، تھانہ سٹی چکوال11، تھانہ صدر چکوال 12، تھانہ نیلہ 04 اور تھانہ کلر کہار میں 12 قتل ہوئے۔ چوآ سیدن شاہ سرکل کے دو تھانوں میں 17 قتل ہوئے۔ تھانہ ڈوہمن میں 08 جبکہ تھانہ چوآ سیدن شاہ میں 09 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دو بیٹھے۔ تلہ گنگ کے چار تھانوں میں 24 افراد قتل ہوگئے جن کی تعداد تھانہ سٹی تلہ گنگ میں 02، تھانہ صدر تلہ گنگ 13، تھانہ ٹمن 04 اور تھانہ لاوہ 05 میں رہی۔ اس طرح مجموعی طور پر ضلع چکوال میں 59 اور تلہ گنگ میں 24 افراد قتل ہوئے۔ تلہ گنگ میں مقتولین میں کمی کی ایک خاص وجہ ڈی ایس پی تلہ گنگ سید نصیر احمد شاہ کی تعیناتی رہی۔ یکم جنوری 2023 سے07 ستمبر تک تلہ گنگ میں 21 قتل ہوئے لیکن 8 ستمبر کو تلہ گنگ میں سید نصیر احمد شاہ کے چارج سنبھالنے سے سال کے اختتام تک صرف 3 افراد قتل ہوئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.