چوہدری غلام شبیر سابق وائس چئیرمین اور چوہدری امجد نواز کی زیر نگرانی الیکشن آفس کا افتتاح
ڈھڈیال (خصوصی رپورٹ)لنگاہ سےپہلی تقریب میں چوہدری غلام شبیر سابق وائس چئیرمین اور چوہدری امجد نواز کی زیر نگرانی الیکشن آفس کا افتتاح۔ بعدازاں محمد جاوید ڈار سابقہ کونسلر نےاپنی رہائش گاہ پر معہ ڈار برادری اور دیگر بڑے دھڑوں کے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔لنگاہ میں ڈار برادری اور دیگر دھڑوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اور الیکشن آفس کے افتتاح کےلئے دو الگ الگ تقریب منعقد ہوئیں ۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر طاہر اقبال ملک اور چوہدری سلطان حیدر علی خان نے تمام برادریوں بالخصوص ڈار برادری کو شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لوگ جوق در جوق مسلم لیگ ن کا حصہ بن رہے ہیں جنرل مجید ملک اور چوہدری لیاقت کی جوڑی کی طرح ہماری جوڑی بھی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔غلام شبیر ، راجہ حسنات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھرپور الیکشن کمپئین چلانے کے عزم کا اعادہ کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ہیڈ ماسٹر بابر سعید نے سر انجام دئیے۔ تقریب میں بینک منیجر محمد جہانگیر ڈار، چوہدری عنصر عباس ایڈووکیٹ، چوہدری محمد جہانگیر،ڈھوک خلیل سے چوہدری محمد کامران، چوہدری شارق، صوفی غلا م علی، دمالی سے ماسٹر طالب حسین چوہدری،چوہدری زمرد حسین،چوہدری محمد اسحق، ڈھوک فضل آباد سے حاجی افتخار معہ برادری، دھوک سجاول شوکت حسین کھوکر اور ساجد حسین کھوکھر کے علاوہ اہلیان لنگاہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں