ان شاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے ،چوہدری سلطان حیدر علی خان


ڈھڈیال(مسرت جعفری) ڈھڈیال میں مسلم لیگ ن کی پیش قدمی جاری۔ سابق ہیڈ ماسٹر ملک لال خان نے اپنی اعوان برادری سمیت ضلعی صدر و امیدوار حلقہ پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی خان کی موجودگی میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ چوہدری حیدر سلطان علی خان کا ملک لال خان و اعوان برادری کو بھرپور خراج تحسین۔ اس سلسلے میں اتوار کے روز سابق سینئر ہیڈ ماسٹر ملک لال خان کی اقامت گاہ محلہ سادات میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے جتنی ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کو تجربہ کی بنیاد پر لایا گیا لیکن انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنا اور ہے اور ملک کو چلانا اور چیز ہے چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے سب لوگ بھرپور محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانا بے وقوفی ہے۔ ان شاءاللہ 8 فروری کو مسلم لیگ ن بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کامیابی کے بعد میاں نواز شریف ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے اور ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ اس سے قبل جب چوہدری حیدر سلطان علی خان تقریب میں پہنچے تو اعوان برادری نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ تقریب سے سابق کونسلر حاجی ضمیر جعفری نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں معروف قانون دان سید شاہد حسین شاہ ایڈووکیٹ اوراعوان برادری کی سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.