ابھی تک کسی جماعت یا امیدوار کی حمایت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،پیر عبدالرحیم نقشبندی

 

چکوال (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،کسی جماعت یا امیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین خانقاہ حبیبیہ نقشبندیہ حضرت پیر عبدالرحیم نقشبندی مجددی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان ابھی مشاورتی عمل جاری ہے اور کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ حالیہ الیکشن میں کس جماعت یا امیدوار کی حمایت کی جائے گی۔ البتہ جو بھی حتمی فیصلہ ہو گا اپنے معتقدین اور محبین کو فی الفور آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ PP21, PP20اورNA-58کے امیدواران کی اہلیت اور خدمات کے سابقہ ریکارڈ کو ملحوظ خاطر رکھ کر ہی حمایت کا فیصلہ کیا جائے گا، ہمارے بارے ہونے والی چہ میگوئیوں پر کوئی کان نہ دھرے اور نہ ہی سوشل میڈیا کی افواہوں کو سنجیدہ لیا جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.