بکھاری خورد میں مسلم لیگ (ن) کا بھرپور شو آف پاور
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) یونین کونسل دلہہ کے قصبہ بکھاری خورد میں مسلم لیگ (ن) کا بھرپور شو آف پاور،معروف ٹرانسپورٹر چوہدری صادق بکھاری، چوہدری شکیل، چوہدری ساجد،چوہدری سہیل ، چوہدری تصدق، سردار وجاہت علی خان اور دیگر مقامی مسلم لیگی قائدین کے زیر انتظام منعقدہ جلسہ کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک، امیدوار حلقہ این اے 59 و حلقہ پی پی 22 سردار غلام عباس اور امیدوار حلقہ پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی خان تھے۔جلسہ گاہ پہنچنے پر قائدین کا شاندار استقبال کیا گیا۔جلسہ سے میزبان چوہدری صادق بکھاری چوہدری شکیل چوہدری ساجد چوہدری سہیل چوہدری تصدق سردار وجاہت علی خان، چوہدری سلطان حیدر اور میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے خطاب کیا۔مقررین کا اپنے خطابات میں کہنا تھا کہ یہ الیکشن پاکستان کی بقاء کا الیکشن ہے اور اسوقت میاں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو دوبارہ بچا سکتے ہیں،ہمارا ٹریک ریکارڈ گواہ ہے کہ جب بھی ملک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آئی تو عوام کو روزگار کے مواقع ملے اور تعمیر و ترقی ہوئی،تبدیلی کا راگ الاپنے والوں نے پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو تباہی و بربادی اور نوجوان نسل کو بدتمیزی اور گمراہی کے راستے پر چلانے کے سوا کچھ نہیں دیا۔جلسہ میں سینکڑوں کی تعداد میں معززین اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں