سردار تاج محمد خان ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) دلہہ میں تحریک انصاف کو ایک بڑا جھٹکا، تحریک انصاف کے سابق رہنما سردار ذوالفقار خان دلہہ کے قریبی ساتھی سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل دلہہ سردار تاج محمد خان ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد سردار تاج محمد خان کی ڈیرے پر ہوا جس کے مہمان خصوصی خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک،امیدوارحلقہ این اے 59 وحلقہ پی پی 22 سردار غلام عباس اور امیدوار حلقہ پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی خان تھے۔دلہہ آمد پر تمام معزز مہمانوں کاسردار تاج محمد خان،سردار وجاہت علی خان اور سردار احمد عباس نے پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب میں نامزد امیدواروں نے کہاکہ سردار تاج محمد خان کی شمولیت سے مسلم لیگ (ن) کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔تقریب میں یونین کونسل دلہہ کی تمام سرکردہ شخصیات، معززین حلقہ نے بھرپور شرکت کی ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.