پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ڈھڈیال میں بھرپور شو آف پاور

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ڈھڈیال میں بھرپور شو آف پاور،حلقہ پی پی کے امیدوار سردار احمد خان آف پڑھال نے ڈھڈیال میں ایک شاندار انتخابی جلسہ کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی امیدوار حلقہ این اے 58 عبداللہ نثار اعوان تھے۔عبداللہ نثار اعوان چوہدری محمد بلال ایوب کہوٹ، چوہدری محمد سلمان نمبردار ، حماد ایوب کہوٹ کے ہمراہ جب جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔جلسہ گاہ پہنچنے پر سردار احمد خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر چوہدری محمد سلمان نمبردار ، چوہدری بلال ایوب کہوٹ نے مرکزی مسلم لیگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سردار احمد خان پڑھال نے اپنے حلقہ کے لوگوں سے پارٹی کے منشور اور کردار کے بارے تمام تفصیلات لوگوں کے سامنے رکھیں اور آخر میں مہمان خصوصی عبداللہ نثار اعوان نے ملکی سیاسی صورتحال اور مرکزی مسلم لیگ کے منشور اور مقاصد کے بارے میں اظہار خیال کیا۔جلسہ میں معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔




..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.