تحصیل پریس کلب کلرکہار کے نومنتخب اراکین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

 


عشائیے کا اہتمام ناظم تحریک لبیک پاکستان تحصیل کلرکہار ملک اقرار حسین اعوان نے اپنی رہائش گاہ پر کیا تھا


عشائیے میں تحصیل پریس کلب کے اراکین اور تحریک لبیک کے امیدوار حلقہ پی پی 22 ملک ادریس اعوان و دیگر شریک ہوئے


کلرکہار(عثمان اعوان) تحصیل پریس کلب کلرکہار کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں ناظم تحریک لبیک پاکستان کلرکہار ملک اقرار حسین اعوان کے گھر شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحصیل پریس کلب کلرکہار کے نو منتخب عہدیداران، اراکین اور امیدوار براۓ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 22 ملک ادریس اعوان و دیگر کارکنان نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر رسمی گفتگو کے بعد ملک اقرار حسین اعوان نے پریس کلب کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلرکہار تحصیل کے مسائل کو جس طرح تحصیل پریس کلب کلرکہار کے اراکین نے ہر پلیٹ فارم پر اٹھایا اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کلرکہار سمیت علاقہ ونہار میں تحریک لبیک پاکستان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کلرکہار کی عوام اور نوجوان تحریک لبیک کے ساتھ ہیں، 8 فروری کو بڑے بڑے برج گر جائیں گے، اس موقع پر امیدوار براۓ صوبائی اسمبلی ملک ادریس اعوان نے تحصیل پریس کلب کلرکہار کی پوری نو منتخب باڈی کو شاندار الفاظ میں مبارکباد پیش کی اور کہا پریس کلب کی ٹیم نے تحصیل کے مظلوم افراد کو جس طرح ڈھارس دے رکھی ہے اس پر ان کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، انہوں نے موجودہ سیاسی کمپین کے حوالے سے کہا کہ پورے حلقے میں انتخابی مہم تیز کر دی ہے، امسال 2018 سے بہتر رزلٹ دیں گے، اگر تحریک لبیک کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیا جاۓ تو ہم مرکز میں حکومت بنا سکتے ہیں، حلقہ پی پی 22 میں ہماری پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، عشائیے میں صدر تحصیل پریس کلب کلرکہار ملک عثمان اعوان، رابطہ سیکرٹری رفیق انمول، سیکرٹری انفارمیشن خلیل احمد شاکر، ایگزیکٹو ممبر عبدالرشید سانول، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد عرفان، ایگزیکٹو ممبر ملک عرفان شاہد، سیکرٹری فنانس راجہ قمر عباس، تحریک لبیک کے معروف نقیب فاروق احمد صابری وسنال، سینئر رکن فیاض عطاری منارہ، انچارج سوشل میڈیا ملک رضوان ماٹن اور محمد اویس نے شرکت کی۔




..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.